سیالکوٹ: (رانا سلیم اختر) سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو کوئی بےروزگار نہ ہوتا ،اپنے ساتھ ہونےوالے ظلم کو بر داشت کرجاﺅنگا لیکن عوام کےساتھ ظلم برداشت نہیں، اپنی تکلیف کا کوئی دکھ نہیں مگر آپ کی صدا مجھ سے نہیں دیکھی جاتی، بہت پیچھے چلے گئے جو پاکستان چھوڑ کرگیا تھا وہ نظر نہیں آتا، 2017 بہتر تھا یا موجوہ دور، پوچھو کیوں اتنا بڑا ظلم کیا؟ حکومت میں آئے تو نوجوانوں کو پاو¿ں پر کھڑا کریں گے، سیالکوٹ سے بہت پیار ہے، لاہور سے سیالکوٹ تک ٹرین چلائیں گے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا سب کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ، کیا محفل جمی ہے، سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، لوگ بہادر ہیں، سیالکوٹ کا نام پورے بر صغیر میں گونجتا ہے، سیالکوٹ ہر جگہ اپنی پہچان رکھتا ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) کےساتھ ہے،جو کہتے ہیں یوتھ مسلم لیگ (ن) کےساتھ نہیں وہ سیالکوٹ کا جلسہ دیکھیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا بجلی، گیس، روٹی نہ پٹرول، سب چیزیں عوام کے بس سے باہر ہوگئیں، 2017 بہتر تھا یا 2024، ظلم کرنے والوں سے پوچھیں کیوں کیا ایسا؟ظلم مجھے پر نہیں قوم پر ہوا،میں اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں لیکن عوام کےساتھ برداشت نہیں، ترقی وخوشحالی کادور واپس لائیں گے،مجھے آپ کا ساتھ چاہیے،ہر نوجوان تک پہنچنے کی کوشش کریں گے، ہنرمند نوجوانوں کو قرضے دیں گے، لاہورسے سیالکوٹ تک ٹرین چلائیں گے۔
نوازشریف نے کہاسیالکوٹ والوں کو ہر آپشن دیں گے انڈسٹری و پیداوار کو بڑھائیں، قسم کھائی ہے سب کچھ آپ کیلئے کر گزرنا ہے، آپ مستقبل کے معمار ہو، شہباز شریف نے لیپ ٹاپ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بات کی سب کچھ آپ کو ملے گا، سب کچھ ریورس کرنا پڑیگا بہت محنت کی ضرورت ہے، دن رات محنت کریں گے۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا8 فروری کا سورج پاکستان کی فتح کا سورج ہوگا، سیالکوٹ والوں نے میری اور نوازشریف کی تھکن دور کردی،کچھ مخالفین کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) باہر نکل کر جلسے نہیں کر رہی، کیا سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کررہے ہیں، جلسہ گواہی دے رہا ہے 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائیگا۔
شہبازشریف نے کہا ایک سیاسی مہربان جلسوں میں کبھی مزدور ،کبھی کسان اور کبھی کوئی کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں جیسے کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو لیکن جو مرضی کارڈ نکال لیں ،8 فروری کو عوام (پیلا) کارڈ دکھا کر میدان سے نکال باہر کریں گے، نوازشریف پہلی بار وزیراعظم بنے تو معیشت ترقی کرنے لگی، امریکی صدر نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے بدلے 5 ارب ڈالرز کی آفر کی تھی لیکن نوازشریف نے پیشکش ٹھکرا دی،آپ کو یاد ہے نواز شریف نے لاکھوں لیپ ٹاپ ، 20 ارب کے تعلیمی وظائف، لاکھوں بچوں کو روزگار سکیم کے تحت اربوں روپے دئیے۔ دوبارہ موقع ملا تو سیالکوٹ میں عارفہ کریم کی طرز پر آئی ٹی انڈسٹری بنا کر دیں گے۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا لوگ پوچھتے ہیں تیر ،شیر میں فرق کیا ہے، تو سنیں تیر پر ایک اور نکتہ لگا دیں تو شیر بن جائیگا ،8فروری کو شیر پر ٹھپہ لگے گا تو پھر شیر دھاڑے گا، دشمنوں کو بھگائے گا ،ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















