بنوں، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکہ، 2 افراد زخمی

بنوں:(مشرق نیوز)بنوں میں سابق صوبائی وزیر وپی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارملک شاہ خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکے سے 2افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،ملک شاہ خان گھر پر موجود نہیں تھے، علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔