اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے انتخابات پر بہت سے لوگوں نے قیاس آرائیاں کیں،وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر سب کا اتفاق ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، وفاقی حکومت نے اپنا موقف مستقل مزاجی سے پیش کیا، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ، میڈیا کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے ضرور آگاہ ہونا چاہیے، ملک وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا سب کا اتفاق ہے، 18ویں ترمیم میں آرٹیکل 224میں ترمیم کر کے نگراں حکومتوں کا نظام لایا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا پارلیمانی نظام میں قانون سازی سے بہتری لائی جا سکتی ہے، عوام کے پاس اختیار ہونا چاہیے منتخب نمائندوں کو جوابدہ بنائیں، ری کالنگ الیکشن کا تصور سب سے پہلے یونان میں شروع ہوا۔
پارلیمانی جمہوری نظام پر سب کا اتفاق ہے: مرتضیٰ سولنگی

















