گجرات،لاہور:(فیاض بٹ،سٹاف رپورٹر)سابق وزیرخارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پروگرام ترتیب دےدیا،شیر باہر نہیں نکل رہا، چاہتا ہے کوئی دوسرا شکار کردے۔
گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاجو کہتے تھے پیپلز پارٹی پنجاب میں موجود نہیںآج کل وہ خود دن رات پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی ہی کہہ رہے ہیں اگر کوئی الیکشن مہم میں سنجیدہ ہے تو بھٹو شہید کے جیالے ہیں،پختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، ہر جگہ پر کنونشنز ، جلسے ،دورے کیے ،مخالفین تو گھر سے نکل ہی نہیں رہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا آپ نے اتنے الیکشن دیکھے ہیں، کیا آپ نے پہلے کبھی مخالفین کو اتنا خوفزدہ دیکھا ؟ کوئی تو وجہ ہے شیر شکار کےلئے نہیں نکل رہا بلکہ وہ کہتا ہے کوئی اور میرا شکار بھی کرے، کوئی اور میرے شکار کابندوبست کرے، جب سب تیار ہو تو پھر بادشاہ باہر آ جائے گا،کس قسم کی جمہوریت ہے، ایک جماعت کا منشور ہی نہیں ،اپنے امیدوار کو چوتھی بار وزیراعظم بنوانے والے کہہ رہے ہیں منشور پر کام چل رہا ہے وہ بتا ہی نہیں سکتے اگرخدانخواستہ کسی نہ کسی طرح چوتھی بار موقع ملا تو کریں گے کیا؟۔
بلاول بھٹو زرداری نے مسائل کے حل کےلئے پروگرام ترتیب دےدیا،،عمل کرکے غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کریں گے،وعدہ کرتے ہیں عوام نے 8 فروری کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا تو صرف آمدن میں اضافہ کریں گے بلکہ دگنی کردیں گے،300یونٹ تک مفت بجلی ،ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، مالکانہ حقوق خواتین کو دئیے جائیں گے، کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرکے مالکانہ حقوق دیں گے،کسانوں کےلئے کسان کارڈ اور مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ لائیں گے،نوجوانوں کےلئے بےنظیر یوتھ کارڈ ہوگا،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاملک بھر میں تعلیمی ادارے قائم،ہر ضلع میں یونیورسٹیز کیمپس بنائیں گے تاکہ طلبہ کو دور نہ جانا پڑے،صحت کے شعبے میں کام کریں گے،پنجاب کے ہر ضلع میں مفت طبی مراکز بنائیں گے،بھوک مٹاو پروگرام بھی شروع کریں گے۔
دریں اثنا جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدرعلامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں بلاول بھٹو کی پنجا ب میں سیاست آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا یک جماعتی سیاست اور مافیا کی بلیک میلنگ کو ختم کرنے میں مدد گار ہو گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری نے علامہ ہشام الٰہی ظہیر ،وفد کا پر تپاک استقبال کیا اور ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،جمعیت اہل حدیث کے وفد میں مولانا ارشد بیگم کو ٹی، مولانا حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا عتیق الرحمن اظہر،حاجی ریاض احمد،قاری شفیق الرحمن ربانی، حافظ عبید الرحمن، ایم فہد سعید بیگ کے علاوہ دیگر لوگوں نے شر کت کی،نیز علامہ ہشام الٰہی ظہیر اور بلا ول بھٹو نے مستقبل میں بھی مزید ملا قاتیں جا ری رکھنے پر اتفاق کیا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















