لاہور (اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنرہاﺅس لاہور میں کمانڈر سینٹرل پنجاب، کمانڈنٹ نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کمانڈر سینٹرل پنجاب نے گورنر پنجاب کو پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ امور اور پاکستان نیوی وار کالج کی کارکردگی اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک کی آبی حدود کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی بحری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے شہدا اور غازی ملک و قوم کا فخرہیں۔گورنر پنجاب نے ریئر ایڈمرل اظہر محمود سے کہا کہ سکولوں اور کالجوں کے طلباوطالبات کو پاکستان نیوی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی دیں۔ملاقات میں کیڈٹ کالج خان پور کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 2018 کے بعد حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود کیڈٹ کالج خان پور شروع نہیں ہو سکا۔
ملکی آبی حدود کا دفاع ناقابل تسخیر،پاک بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے :گورنر پنجاب



















