نواز شریف 500 بندے لیکر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے: یاسمین راشد

لاہور: (کورٹ رپورٹر) این اے 130سے امیدوار اور پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے نواز شریف 500 بندے لے کر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، جیل میں ہوں باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی۔

کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہامریم کہتی ہیں نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں لیکن ایک راز بتا دیں ایون فیلڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے سب پتہ چل جائے گا، پی ٹی آئی نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا،سابق صوبائی وزیر نے کہا ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں میں ہمیشہ اپنے علاقوں کے ووٹرز کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، میں بیماری اور کورونا میں بھی آپ کےساتھ کھڑی رہی ہوں۔