لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں428کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے209درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ25ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں12کمرشل،4زرعی اور412ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو375770یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت14596007 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ دریں اثناءترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ایکسیئن شالیمار کی زیر نگرانی ڈویژن کے مختلف علاقوں میںچیکنگ آپریشن کیا گیا۔ لیسکو کی خصوصی ٹیموں نے گاو¿ں تقی پورہ ، تھے پور، لالوہ اور موجو کی کے علاقوں کنکشنز کو چیک کیا ۔ دوران چیکنگ 23ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، تمام ملزمان لیسکو کی سپلائی لائنوں سے کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہے تھے۔ لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کروادیئے ہیں۔ لیسکو حکام کی جانب سے ملزمان کو مجموعی طور پر 25584یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے اوراس فرض کی ادائیگی کے لیے بجلی چوری کی مکمل روک تھام نہایت ضروری ہے اس لیے لیسکو کا تمام فیلڈ سٹاف بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے اور حوالے سے کسی بھی قسم کا دباو¿ قبول نہ کیا جائے۔ دوسری طرف لیسکوچیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔131روز سے جاری مہم کے دوران71413 ڈیفالٹرز سے2 ارب8کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 10030نا دہندگان سے283.30ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9305 نا دہندگان سے505.69 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8047نا دہندگان سے271.03ملین اور سا¶تھ سرکل میں 4130نا دہندگان سے114.84 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 6398نا دہندگان سے174.69 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 8743نا دہندگان سے310.49ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 11356نا دہندگان سے130.79 ملین جبکہ قصور سرکل میں 13404 نا دہندگان سے295.25 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران548نا دہندگان سے 1 کروڑروپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 83نا دہندگان سے3.09ملین اور ایسٹرن سرکل میں 64نا دہندگان سے3.34ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹا¶ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 51نا دہندگان سے2.36 ملین اور سا¶تھ سرکل میں 40نا دہندگان سے1.21ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 32نا دہندگان سے0.93 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 86نا دہندگان سے2.67ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 86نا دہندگان سے0.70 ملین جبکہ قصور سرکل میں 106نا دہندگان سے2.22 ملین کی ریکوری کی گئی۔
بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری،24 گھنٹوں میں مزید 25ملزمان گرفتار ، نادہندگان سے 8 ارب سے زائد ریکوری

















