کراچی:(بیورورپورٹ)ذوالفقار جونیئر نے بھٹو پھانسی ریفرنس میں فریق بننے کا اعلان کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میںجسٹس نعمت پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کے روبرو مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں ملزموں کی بریت کےخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے فریقین کی درخواست پر سماعت 4 ہفتوں کےلئے ملتوی کردی۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا میرا آنے کا مقصد انصاف کا حصول تھا،سپریم کورٹ میں زیر سماعت بھٹو پھانسی ریفرنس میں بھی فریق بننے جارہے ہیں۔
ذوالفقار جونیئر کا بھٹو پھانسی ریفرنس میں فریق بننے کا اعلان



















