ملتان:(بیورورپورٹ)”ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس“سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے این اے 149 پر الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ملک میں جس کی لاٹھی ہوتی ہے اسی کی بھینس ہوتی ہے،عوام ایک سوال کرتے ہیں کیا حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ میرے پاس عوام کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔
جاوید ہاشمی نے کہا سائفر کا کیس کوئی کیس نہیں، شاہ محمود قریشی کو جانتے ہیں وہ ملک کا باغی نہیں،این اے 149 پر انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں،پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے حمایت مانگی تو مہم چلاو¿ں گا۔
جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار،پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کااعلان



















