ماہرین فلکیات نے یکم رمضان 11 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ماہرین فلکیات نے یکم رمضان 11 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کردی۔

ماہرین فلکیات نے کہایکم رمضان11مارچ کو ہوگا،حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی،2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی 2 سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا،2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔