سلمان اکرم راجہ کا بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کا حلف

لاہور: (خبر نگار)این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے حلف اٹھالیا ،سلمان اکرم راجہ نے قرآن پاک پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وفاداری کا حلف لیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار نے کہا منتخب ہونے کے بعد ہم ایوان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ہوں گے، سب سے پہلے میں خود قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں،انہوں نے حلف میں کہا منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کا وفادار رہوں گا، پارلیمنٹ کے اندر میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ممبر رہوں گا۔

سلمان اکرم راجہ نے حلف میں کہا تصور بھی نہیں کر سکتا میں پی ٹی آئی یا بانی پی ٹی آئی سے غداری کروں،انہوں نے کہا افواہ پھیلائی جا رہی ہے پی ٹی آئی امیدوار جیت کر دیگر پارٹیوں میں چلے جائیں گے، افواہ اور سراسر غلط بات ہے، کسی لالچ اور کسی خوف میں نہیں آئیں گے۔