پی پی خون میں دوڑتی ،کوئی جدا نہیں کر سکتا، اعتزاز احسن

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما و سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے پیپلزپارٹی میری فیملی ،خون میں دوڑتی ہے، کوئی جدا نہیں کر سکتا،لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ماضی میں تصورپیدا کیا گیا جیسے میں پیپلزپارٹی میں نہیں ہوں، تصور بالکل غلط تھا میں آپ کے سامنے ، بلاول اورآصفہ بھٹو کےساتھ کھڑا ہوں۔

اعتزاز احسن نے کہاپیپلزپارٹی کی حکومت 3 مرتبہ آئی، کبھی نہیں ہوا ایک ہی وزیراعظم ہو،یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف وزیراعظم رہے ،اب بلاول کی باری ہے،کبھی نہیں کہا فلاں کو جیل ڈالو تو لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی، سب انہی نے کہا جو شیروں کی طرح دھاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔