لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ ملک کے اندر نظام انصاف سستا اور آسان بنائیگی۔ پاکستان کی تمام بار کونسلوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس حوالے سے متفقہ لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ سالہا سال سے زیرالتوا کیسوں کو فوری نپٹایا جاسکے۔اگر لوگوں کو صرف انصاف فراہم کرنے کے حوالے جامع پالیسی مرتب کرلی جائے تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور بار کی نئی منتخب ہونے والی کابینہ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاک لائرز فورم اور مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور بار کی کابینہ منیر حسین بھٹی، رانا عمران سرور، وارث گجر، راو تحسین، ملک بلال سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔ لاہور بار کی نئی بننے والی کابینہ نے مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار اور امیدوار پی پی 162 خالد نیک گجر سمیت دیگر قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی مسلم لیگ کے منشور میں شامل قانون کے حوالے سے نکات سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان کے اندر رول آف لا نافذ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔
مرکزی مسلم لیگ ملک کے اندر نظام انصاف سستا اور آسان بنائیگی :خالد مسعود سندھو

















