پنجاب بلیوارڈ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی بروقت تکمیل یقینی بنائینگے :عمران امین

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر برائے ہاو¿سنگ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ والٹن روڈ فلائی اوور ون اور ٹو پر جاری پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ، نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔ این ایل سی نیسپاک اور کنٹریکٹر کی حکام بھی موقع پر موجود تھے۔ اظفر علی ناصر نے پوری سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم اور مزدوروں کی انتھک کوششوں کیلئے تعریف کی، جو خون جما دینے والی سردی میں دیر رات تک تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے ہاو¿سنگ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے شہری ترقی میں اس منصوبے کی اہمیت اور معاشرے پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی کی جانب سے مقرر کردہ ٹائم لائن پر سختی سے عمل کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں لیبر فورس اور سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم کی طرف سے دکھائی گئی لگن اور محنت کو سراہتا ہوں،یہ پروجیکٹ ہمارے شہری ترقیاتی منصوبوں میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کی قیادت میں طے شدہ ٹائم لائن میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی معاونت پر انکا مشکور ہوں۔سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں میں پر امید ہوں کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق مکمل ہوگا۔