ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کسی کو ٹکٹ نہیں دیا

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ قومی اسمبلی کی212نشستوں پر الیکشن لڑے گی،امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی،نواز شریف این اے 15 مانسہرہ ،این اے 130 لاہور،شہباز شریف این اے 123 ،132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز این اے 119 لاہور ،حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے،قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا۔