اہم شخصیات کیخلاف مقدمات سننے والے جج نے ریٹائرمنٹ تک چھٹیاں مانگ لیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات سننے والے احتساب عدالت کے جج بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹیاں مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق جج بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ ،وزارت قانون انصاف کو خط لکھ دیا، خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو موصول ہوگیا۔

خط میں جج بشیر نے کہاطبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا،24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں۔

واضح رہے جج بشیر 14 مارچ 2024کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں،عمران خان،بشریٰ،آصف زرداری، نوازشریف،شاہد خاقان عباسی کیخلاف مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز جج بشیر کی عدالت میں زیر سماعت تھے۔