راولپنڈی(اپنے نمائندے سے) سابق وزیر خارجہ ورہنما پی پی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ”درخواست کرتا ہوں سائفر کیس کا ٹرائل لائیو دکھایا جائے، سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا سائفر کا کیس عالمی نوعیت کا کیس ہے، عالمی میڈیا سماعت سننے کےلئے آنا چاہتا ہے تو کیوں آنے نہیں دیا جا رہا، الزام ہے دوسرے ممالک کےساتھ تعلقات کو خراب کیا اگر قصوروار ہیں تو دنیا کو پتہ چلنا چاہیے۔
قریشی نے کہا عمران خان صرف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے، ”بلا“ چلا گیا جس سے الیکشن کا جنازہ نکل گیا ،عمران خان کہتا ہے آخری گیند تک لڑوں گا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا میں اگر ”لوٹا“ بن جاتا تو آج منظور نظر ہوتا، ارینج اور انجینئرڈ الیکشن قبول نہیں کیے جائیں گے۔
سائفر عالمی نوعیت کا کیس،ٹرائل براہ راست دکھایاجائے:قریشی

















