اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،خبر نگار)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر 2 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول اور 13 کے مسترد کر دیے،الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا،الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے پاکستان کی انٹرا پارٹی تفصیلات قبول کر لیںاور جے یو آئی کو انتخابی نشان جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ جناح کو بھی انتخابی نشان جاری کر دیا جبکہ آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کر دیا گیا،انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ کو بھی ڈی لسٹ کر دیا،پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفی پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کر دیا ادھر عام انتخابات کےلئے لاہور کی ابتدائی پولنگ سکیم تیار کر لی گئی، دستاویزات کے مطابق لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 اور پنجاب اسمبلی کی 30 سیٹوں کےلئے 68 لاکھ 58 ہزار 95 شہری ووٹ ڈالیں گے، لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 36 ہزار 253 جبکہ خواتین ووٹرز 32 لاکھ 21 ہزار 842 ہیں،ووٹرز کے اعتبار سے لاہور کا سب سے بڑا حلقہ این اے 118 ہو گا جہاں 7 لاکھ 35 ہزار 251 افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے اور سب سے چھوٹے حلقے این اے 124 میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ووٹرز ہیں جبکہ سب سے بڑ ے صوبائی حلقے پی پی 147 میں 3 لاکھ 68 ہزار998 شہری ووٹ ڈالیں گے،شہر میں 4 ہزار 354 پولنگ سٹیشنز اور 12 ہزار 991 پولنگ بوتھ بھی قائم کیے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن لاہور کےلئےحتمی پولنگ سکیم بعد میں جاری کرے گا۔
انٹر پارٹی انتخابات نہ کرنے پر سنی تحریک سمیت13جماعتیں ڈی لسٹ



















