چین سے قرضے کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کوششیں تیز

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان نے چین سے قرضے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ چین سے 60 کروڑ ڈالر کے رعایتی قرضے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔

ادھر چینی بینکوں نے قرض مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے چینی آئی پی پیزکی زیر التوا ادائیگیوں کی اقساط پرشرائط عائد کی ہیں۔ تاہم وزارت خزانہ نے زور دیا ہے کہ 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ غیر مشروط ہونا چاہیے۔ پاکستان جولائی سے قرض کیلئے مشاورت میں مصروف ہے تاہم شرائط پر موجودہ تنازع اور زیر التوا منظوریوں کے ساتھ اس مالیاتی انتظام کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔