پاکستان نے غزہ کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ بھیج دی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے غزہ کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ بھیج دی،نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، فلسطینی سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ ، مسلح افواج کے سینئر افسروں نے تقریب میں شرکت کی اورفلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے کہاغزہ میں اسرائیل کی اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت ،فوری جنگ بندی، انصاف، انسانی حقوق کے اصول برقرار رکھے جائے ،غزہ کےلئے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، سامان جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب نمائندہ خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے کہا ہے حکومت ،آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر فلسطینی بھائیوں کےلئے 20ٹن امدادی سامان کا تیسرا جہاز بھیج دیا،امداد اہل غزہ کےلئے ہلال احمر کے ذریعے پہنچائی جائے گی، مشکل گھڑی میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کےساتھ ہیں،طاہر اشرفی نے کہاپاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے اہل غزہ پر ظلم و ستم فوری بند اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو۔