اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرلیا،تبادلہ بیک وقت اسلام آباد اور نئی دہلی ہائی کمشنر کے ذریعے کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاتبادلے 1988 ،1991 میں کیے گئے معاہدوں کی روشنی میں کیے گئے،231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کودی گئی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن دلی کو 418 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی۔
دفترخارجہ نے کہا بھارتی قیدیوں میں 47 عام شہری، 184 ماہی گیرشامل ہیں ،بھارت میں 337 عام شہری ،81 پاکستانی ماہی گیرقید ہیں،بھارت سزامکمل کرنے والے پاکستانیوں کوفوری رہا کرے،ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاپاکستان ،بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا 33 واں تبادلہ ہے۔
پاکستان ،بھارت میں جوہری تنصیبات ،قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ



















