اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینٹ نے فوج و سکیورٹی فورسز کےخلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت سزا دینے کی قرارداد منظور کرلی۔
اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا جس میں متعدد بلز پیش کئے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پاک فوج کے حق میں قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا دہشت گردی کےخلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں فوج، دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، فوج و سکیورٹی فورسز کےخلاف منفی و بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔
منظور کی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج و سکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سینٹ کا ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے فوج کےخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، ملوث افراد کیلئے عوامی عہدے سے 10 سال تک کی نااہلی سزا ضروری ہے۔
سینٹ، فوج کےخلاف منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کو سخت سزاکی قرارداد منظور



















