گوجرانوالہ (مشرق نیوز) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گوجرانوالہ کینٹ پر 9 مئی کو حملے اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت میں مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔
عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کئے گئے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ مقدمے میں دہشت گردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
51 ملزمان کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الٰہی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری بھی شامل ہیں۔ مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی،احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی ملزمان میں شامل ہیں۔
سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویز الٰہی سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم



















