لسانی سوچ رکھنے وا لی تمام جماعتوں کا صفایا کریں گے،ایم کیو ایم

کراچی (بیورورپورٹ)کنونیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے انتخابات میں شہری سندھ سے تمام لسانی سوچ رکھنے والی جماعتوں کا صفایا کریں گے، حکمران چاہتے ہیں قوم عقیدے، مذہب اور مسلک کے نام پر تقسیم رہے تاکہ حکمران طبقے کے مفادات محفوظ رہیں۔

مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایم کیو ایم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا قومی حقوق کے نام پر بننے والی جماعتوں کی سوچ آج بھی لسانی ہے،پاکستان میں صرف 2اقوام رہتی ہیں ایک امیر اور دوسری غریب،ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ منظم اور مضبوط سیاسی قوت بن چکی ، 8 فروری کو شہری سندھ سے تمام لسانی سوچ رکھنے والی جماعتوں کا صفایا کردیں گے۔