لگتا ہے پارٹی کا موقف حاکموں کو پسند نہیں آیا،اختر مینگل

کوئٹہ (بیورورپورٹ)سربراہ بی این پی اختر مینگل نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر شکوہ کردیا۔

اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہا نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر سزا ہوئی ،نااہل بھی قرار دیا گیا پھر بھی کےلئے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے،بی این پی سربراہ نے کہا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے لگتا ہے پارٹی کا موقف حاکموں کو پسند نہیں آیا۔