عمران کی نااہلی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی، تحریر ی فیصلہ

لاہور (اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی معطل یا کالعدم نہیں ہوئی،این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے8صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہابانی پی ٹی آئی کی نااہلی 5 سال کےلئے ہوئی ،معطل یا کالعدم نہیں ہوئی،اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کواخلاقی پستی کے جرم میں سزا سنائی ،سزا تاحال معطل یا کالعدم قرار نہیں ہوئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی کوآئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کیا گیا،شکایت کنندہ کے اعتراضات قانونی ہیں، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔