برسر اقتدار آنے کے بعد بلاول بھٹو کا ہر لمحہ عوام کی خدمت کیلئے وقف ہو گا، شہزاد سعید چیمہ

لاہور:(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے برسر اقتدار آنے کے بعد بلاول بھٹو کا ہر لمحہ عوام کی خدمت کیلئے وقف ہو گا، پنجاب میں ہماری مخالف سیاسی جماعت جو پیپلز پارٹی کیخلاف توقع کر رہی ہے وہ نہیں ہو گا،پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سیٹوں کے حوالے سے بنایا گیا تاثر درست نہیں،وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں رانا جواد ،نایاب جان،میاں عتیق اور ڈاکٹر خالد جاوید جان کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر فخر السلام ،رانا اشعر، خالد رانا ،طاہر غالب بھی موجود تھے۔

شہزاد سعید چیمہ نے پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہر میچور سیاسی جماعت کیساتھ الحاق کیلئے تیار تھی اور ہے،این اے 127سے بلاول بھٹو کا الیکشن لڑنا انکی پنجاب سے محبت کو ثابت کرتا ہے،پی پی واحد جماعت ہے جو اپنا گھر مضبوط کر کے دیگر صوبوں میں پہنچی، پیپلز پارٹی ہر آنیوالے دن میں مضبوط ہو رہی ہے،ہم ڈرائنگ روم کا نہیں عوام کا ساتھ چاہتے ہیں، پنجاب میں ایک ورکرز کنونشن نے ن لیگ کے مضبوط قلعے کا تاثر توڑ دیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے مگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سب کا ہے،الحاق اس طرح کانہیں ہونا چاہیے جیسے ن لیگ اور متحدہ کا ہوا ہے۔