بلاول کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا مشکل فیصلہ تھا:ذوالفقار بدر

لاہور(سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں،این اے 127کے ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض پرفیصلہ دےدیا ہے، مصدقہ کاپی مل جائےگی۔

آر او افس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بدر نے کہا بلاول بھٹو کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا مشکل فیصلہ تھاجو پورے علاقے میں اثر چھوڑے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار شاہد ایڈووکیٹ نے کہا بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،کچھ قوتیں بلاول بھٹو کو لاہور سے الیکشن نہیں لڑنے دینا چاہتیں،انہوں نے واضح کیا پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے درمیان انتخابی اتحاد کا معاہدہ ہے۔