پھل فروش نے لوٹ مار کیخلاف تھانے میں درخواست دےدی

لاہور (خبر نگار ) زونل افسر ریگولیشن راوی زون کے غیر قانونی آرڈر کے تحت ٹرک ریڈ انسپکٹر کی کالا خطائی روڈ پر قائم پھل کے اڈے سے 65ہزار روپے لوٹنے کےخلاف تھانہ شاہدرہ میں درخواست جمع کرا دی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے حکم پر کرپشن و اختیارات سے تجاوز کی بنیاد پر سرنڈر اہلکار نعیم بٹ کے راوی زون میں ٹرک ریڈ انسپکٹر کے غیر قانونی آرڈر جاری ہونے کے بعد ہی پورے علاقے میں تھرتھلی پڑ گئی، غیر قانونی آرڈر جاری ہونے کے اگلے روز ہی 65 ہزار لوٹنے کی واردات ہوگئی۔

درخواست گزار مرزا علی رضا نے موقف اختیار کیا کالاخطائی روڈ پر پھل کا اڈا لگاتا ہوں ،پھل لینے کی غرض سے سبزی منڈی گیا تو پیچھے سے عملہ تہہ بازاری نے نعیم بٹ کی سربراہی دیگر اڈوں کےساتھ دھاوا بول دیا، سارا سامان زمین پر گرانے کے بعد گلے پر بھی ہاتھ صاف کرگیا۔