اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کی مہم کامیابی سے جاری ہے: تاجر رہنما

لاہور (رپورٹ: نعےم جاوےد) غزہ پراسرائیل کی مسلسل بمباری اور حملوں کے کیخلاف پاکستانی عوام کی طرف سے ایسی غیرملکی کمپنیوں اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے جو اسرائیل اور اسکے حمایتی ممالک سے تعلق رکھتی ہیں، غیرملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے باعث ان کمپنیوں کی آمدن میں نمایاں کمی آئی ہے۔بائیکاٹ کرنیوالوں کا خیال ہے کہ اگر وہ فلسطینیوں کے حق میں براہ راست جنگ نہیں لڑ سکتے تو اسرائیل اور امریکہ کا معاشی بائیکاٹ کر کے اس میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔رواں سال اکتوبر میں سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی اس بائیکاٹ مہم سے متعلق مختلف مواد شیئر کیا جا رہا ہے جن میں دودرجن سے زائد مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی جارہی ہے۔صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ مصنوعات اسرائیلی اورامریکی کمپنیاں بناتی ہیں یا پھر ان کی پیرنٹ کمپنیوں کے مالکان یہودی ہیں۔ اس مہم میں عام شہریوں سے بڑھ کر مذہبی جماعتوں سے وابستہ افراد زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس مہم میں متبادل کے طور پر مقامی مصنوعات کی فہرست بھی شیئر کی جارہی ہے اس سلسلے میں روزنامہ ”مشرق“لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان ٹاﺅن کے رہائشی مظہر شانی نے کہا کہ اگرہم اسرائیلی مظالم اورمعصوم فلسطینیوں پر کی جانیوالی بمباری کو نہیں روک سکتے تو کم ازکم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اس کومعاشی نقصان تو پہنچا ہی سکتے ہیں۔ملتان روڈ کے حافظ وسیم احمدنے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کامیابی سے جاری ہے، اگرتمام مسلم ممالک کے عوام متحد ہوکر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو چند ہفتوں میں اسرائیل کی معاشی طور پرکمر توڑی جاسکتی ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کا کہنا ہے امپورٹڈ مصنوعات کی بجائے لوکل پراڈکٹ کے استعمال سے ملک کا بھی فائدہ ہوگا اور ہم اسرائیل کوہونے والے معاشی فائدے کو روک کر اپنے فلسطینی بھائیوں کے دکھ اور تکلیف میں بھی شریک ہوسکیں گے۔اےم اےم عالم روڈ کے جنرل سےکرٹری عمر قرےشی نے کہا کہ اس مہم کے پیچھے ان مقامی کمپنیوں کا بھی ہاتھ ہیں جو چاہتی ہیں کہ غیرملکی مصنوعات کی بجائے ان کی مصنوعات خریدی جائیں۔ سےنئر تاجر رہنما مےاں سلےم ،ملک کلےم،اسلام کھوکھر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی مہمات چلتی رہی ہیں۔ اگر تو اس مہم کے نتیجے میں غیرملکی مصنوعات کی فروخت میں کمی اور مقامی مصنوعات کی فروخت بڑھتی ہے تو یقینا ہماری معیشت کو فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان کی براہ راست تو اسرائیل کے ساتھ کو ئی تجارت اورلین دین نہیں ہے۔