مانسہرہ ،نوازکے کاغذات منظور،عمران،بلاول کیخلاف فیصلہ محفوظ

مانسہرہ،لاہور (مشرق نیوز،خبر نگار)اعتراضات مسترد،مانسہرہ سے قائد ن لیگ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور ،لاہور سے عمران،بلاول کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ریٹرننگ افسر نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے دائر اعتراضات پر سماعت کی ،وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کرکے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے،ریٹرننگ افسر آفس کے باہر پی ٹی آئی رہنماﺅں، کارکنوں اور وکلا کی بڑی تعداد موجودرہی۔

دوسری جانب این اے 122 لاہور سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 30دسمبر کوسنایا جائےگا،ریٹرننگ آفس کے باہر ن لیگ،پی ٹی آئی وکلا آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

مزید برآںریٹرننگ افسر کی جانب سے بلاول بھٹو کے این اے 127 لاہور سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی،ریٹرننگ افسر نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو جمعہ تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔