پشاور(بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی کے پی نے بھتہ خوری کیسز پر آئی جی پولیس کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیابھتہ خوری میں 99 فیصد غیرملکی بالخصوص افغان سم استعمال ہوتی ہیں ،سی ٹی ڈی کے پاس رسائی کی صلاحیت نہیں ،دہشتگردی ،بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لہٰذا واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا تک رسائی کیلئے سی ٹی ڈی کو پوائنٹ آف کنٹیکٹ کا درجہ دیاجائے۔
سی ٹی ڈی نے خط میں مزید کہا بھتہ خوری میں استعمال ہونےوالے ایک ہزار 519 افغان نمبرز کو بلاک کیا جائے، 2014 سے اب تک بھتہ خوری کے 626 واقعات رجسٹرڈ ہوچکے ،غیرملکی نمبرز تک رسائی نہ ہونے سے صرف 393 کیسز میں جزوی پیشرفت ہوسکی، افغان سم کو بلاک کرنے کیلئے میکینزم وضع کیاجائے۔
دریں اثنا سی ٹی ڈی کے پی نے رواں سال دہشتگردی پھیلانے والے والے سوشل میڈیا اکاونٹس کےخلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی،دستاویز کے مطابق ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں دہشتگردی پھلانے والے اکاو¿نٹس کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،3 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کےساتھ شیئر کیے گئے اور سی ٹی ڈی سوشل میڈیا ڈیسک کے رسپانس پر پی ٹی اے نے 2560 اکاونٹس بلاک کردئیے۔
بھتہ خوری ،دہشتگردی میں 99 فیصد افغان سم کااستعمال



















