اسلام آباد(بیورورپورٹ)سائبر کرائم کےخلاف کارروائی کےلئے مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا گیا۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا پیکا قانون کے تحت پاکستان کی سائبر اسپیس کا تحفظ بہت ضروری ہے، سائبر کرائم، آن لائن خرید و فروخت، سائبر بلنگ، شہریوں کے آن لائن ڈیٹا و دیگر سروسز کا تحفظ، درپیش خطرات کی نشاندہی اور جرم و مجرم کےخلاف موثر کارروائی ذمہ داری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیجیٹل پاکستان سائبر سکیورٹی ہیکاتھون 2023 کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمر سیف نے کہاتمام مطلوبہ آلات و مہارت پر مبنی الگ ادارہ قائم کردیا،نام نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہے،پہلی نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹس) بھی قائم کردی ،ادارے کے تحت سیکٹرول سرٹس بنائی جائیں گی۔
سائبر کرائم کےخلاف کارروائی کیلئے الگ ادارہ قائم



















