محکمہ آبپاشی، کرپشن الزامات پر تبدیل ایس او ای ون دوبارہ ایس او 5 کی پرکشش سیٹ پر تعینات

لاہور (قمر عباس نقوی) سیکرٹری آبپاشی کا آن پے سکیل ایس او احمد ناصر کو کرپشن کی شکایت سمیت ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر مبینہ رشوت لینے پر SOE1 سے ہٹا نے کے احکامات، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن نے ایس او 5کی پرکشش سیٹ پر تعینات کردیا، انکوائریوں کی مد میں افسران و ملازمین سے کلین چٹ دینے کی خاطر لاکھوں روپے رشوت لینے کا بھی انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازمین کی جانب سے اختیارات کا نا جائز استعمال کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے جس سے محکمہ آبپاشی کے افسران اور ملازمین کی حق تلفی ہو رہی ہے جس سے ان کو مختلف امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سابق آن پے سکیل ایس او ای 1 احمد ناصر کی جانب سے فیلڈ میں کام کرنے والے افسران سے ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر مبینہ طور پر رشوت وصولی کی جاتی تھی جس میں ان سے لاکھوں روپے کی ادائیگی کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ احمد ناصر آن پے سکیل ایس او ای 1کی طرف سے فیلڈ افسران و ملازمین کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ چل رہا تھا جس پر فیلڈ میں کام کرنے والے افسران و ملازمین نے سیکرٹری آبپاشی کو شکائت کی گئی کہ ایس او ای 1 احمد ناصر ٹرانسفر ،پوسٹنگ کے نام پر فیلڈ افسران سے مبینہ طور پر رشوت لے رہا ہے اس پر سیکرٹری آبپاشی نے احمد ناصر کو کرپشن الزام پر ایس او ای 1کی ذمہ داری سے ہٹا دیاجس پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی جانب سے ایس او ای 1کو دوبارہ پرکشش سیٹ ایس او 5 پر تعیناتی کے احکامات جا ری کر دیے اس بات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا تھا کہ آن پے سکیل ایس او احمد ناصر کو کرپشن میں ملوث ہے اس کو اہم ترین ذمہ داری ایس او 5 کی ذمہ داری تفویض کی گئی ایس او 5کے فرائض میں مختلف نوعیت کی انکوائری کرنا ہوتا ہے۔ احمد ناصر فیلڈ میں تعینات افسران کو انکوائریوں کے نام بلیک میل کرنے لگا۔ ذرائع کے احمد ناصر فیلڈ افسران جن میں ایکسینز ،ایس ڈی اوز ودیگر ملازمین کیخلاف آنے والی انکوائریاں احمد ناصر دیکھتا ہے، اب اس پر مار دھاڑ کررہا ہے فیلڈ افسران پریشان ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے ہماری جان چھڑوائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آبپاشی کے احکامات کے مطابق متعلقہ آن پے سکیل ایس او احمد ناصر کو آبپاشی میں مزید سروسز نہ لینے کا کہا گیا تھا جبکہ سیکرٹری ایڈمن اصغر جوئیہ کی جانب سے سیکرٹری کے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ کرپشن زدہ آن پے سکیل ایس او احمد ناصر کو بطور ایس او 5کی پرکشش سیٹ پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے سپرنٹنڈنٹ آن پے سکیل ایس او احمد ناصر کو 27اکتوبر 2023کو ایس او ای 1کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے مس عائشہ گوندل کو تعینات کیا گیا اور احمد ناصر کو ان کی جگہ ایس او 5کی ذمہ داری کے تحریری احکامات ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔ سپرنٹنڈنٹ آن پے سکیل ایس او احمد ناصر نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھ سے سوال کرنے والے میرے دفتر آئیں پھر بتاتا ہوں ۔