پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کےخلاف سازش پر آخری کیل ٹھونک دی، پی ٹی آئی

پشاور،اسلام آباد(بیورورپورٹ)وکیل پی ٹی آئی چیئرمین ووکیل بیرسٹر گوہر،علی ظفر نے کہا ہے انتخابی نشان کسی بھی سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے، پی ٹی آئی سے غیرقانونی، غیرآئینی آرڈر کے ذریعے بلے کا نشان چھیننا گیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کر دیا ،حتمی فیصلہ بھی پی ٹی آئی کے حق میں ہوگا،175 پولیٹیکل پارٹیوں میں سے صرف پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ پبلش نہیں کیا جا رہا تھا،عدلیہ فری ،فیئر الیکشن یقینی بنائے۔

عدالتی فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر،علی ظفر نے کہا پشاورہائیکورٹ کے جج صاحبان نے انصاف کا سر اونچا کرکے بلے کا نشان بحال کر دیااب بلے کے نشان پر الیکشن لڑسکتے ہیں، پی ٹی آئی کےخلاف سازش ہو رہی تھی،عدلیہ نے انصاف کرکے 25 کروڑعوام کا اعتماد بحال کیا، 4گھنٹے سماعت کے دوران عدالت نے ہر شق کو دیکھا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ فوری جاری کرے، الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، قوی امید ہے اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کا آرڈر ہی ختم ہو جائےگا۔

علی ظفر نے ہوئے کہا کیس میں الیکشن کمیشن نے منصف نہیں مخالف کے طور پر فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کو آزاد ہی رہنا چاہئے، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائے گا اگر ہماری جگہ کوئی اور ہوتا توالیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرتا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کےخلاف سازش پر آخری کیل ٹھونک دی، عدالت نے پوچھا کس شق کے تحت انٹراپارٹی الیکشن کالعدم کئے، حکومتی وکیل کو عدالت کے سوال پر کچھ سمجھ نہیں آیا،پی ٹی آئی ترجمان نے کہاعمران خان سمیت تمام اسیر کارکنوں اور قائدین کو بھی انصاف دلوائیں گے،پشاور ہائیکورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر شکرگزار ہیں، عدالت عالیہ نے دستور کی بالادستی کو ٹھوس سہارا فراہم کیا ،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی و سیاسی جدوجہد کی فتح ہے،پی ٹی آئی پرامن رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی،درخواست میں کہا گیاسیکرٹری الیکشن کمیشن نے 22 دسمبرکے عدالتی حکم کے باوجود شکایات کا ازالہ نہیں کیا ،سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ہراساں ،گرفتارکیا گیا،آئی جی پنجاب پی ٹی آئی کےخلاف ہونےوالی کارروائیوں کے ماسٹرمائنڈ ہیں، عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی پی ٹی آئی امیدواروں کو ریلیوں ،جلسوں کی اجازت دی جائے اور درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔