عمران خان کاتوشہ خانہ فیصلے کیخلاف پھر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی معطلی کےلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

وکلا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کردی ،اپیل میں استدعا کی گئی ہے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کا فیصلہ معطل کیا جائے۔