نوابشاہ (بیورو رپورٹ) سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اقتدار میں آکر 17 وفاقی وزارتیں ختم، 300 یونٹ تک بجلی مفت دینگے،تقسیم، نفرت ،گالم گلوچ کی سیاست دفن کر کے تمام مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
بختاور کیڈٹ کالج برائے خواتین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا 18 ویں ترمیم کے باوجود 17 وزارتیں صوبوں کو منتقل نہیں ہوئیں، حکومت ملی تو 17وزارتیں ختم کرکے خرچ ہونےوالے 300 ارب عوام پر خرچ کریں گے، فرٹیلائزر، توانائی و دیگر سیکٹرز کو دی جانےوالی 1500 ارب کی سبسڈی مزدوروں ،کسانوں کو براہ راست دیں گے۔ کسان، مزدور، نوجوان کارڈ اور غریبوں کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، واپڈا، کے الیکٹرک کی ضرورت نہیں، سولر، ونڈ پاور منصوبے لگاکر بجلی خود پیدا کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا آنے والی حکومت کو وعدہ کرنا ہوگا، 5 سال کے اندر تنخواہیں دگنی کریگی، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہیں، آپ مستقبل ہیں، ملکر محنت کرکے ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے، تاریخی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، جتنی روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت آج ہے، شاید ماضی میں نہیں تھی، 10سال پہلے ایک خاندان کا 35 ہزار تنخواہ میں گزارا ہوجاتا تھا، موجودہ معاشی صورتحال میں اسی خاندان کو 70 ہزار رقم کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہامعاشی بحران کےساتھ موسمیاتی تبدیلی سے بھی ملک کو خطرہ ہے، چند سال میں موسمیاتی تبدیلی میں اضافہ ہونے پرگلیشیر پگھلنے سے سیلاب ہوگا، کچھ عرصہ میں گلیشیئر ختم ہوجائیں گے اور عوام کو پینے کے پانی کی کمی ہوگی، موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے،مقابلہ کرنے کےلئے انقلابی تبدیلیاں لائیں گے، ماڈرن ٹیکنالوجی سے خشک سالی ،سیلاب کا مقابلہ کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ڈگری ہاتھ میں لےکر نوجوان دھکے کھاتے ہیں، روزگار مشکل سے ملتا ہے، انٹرویو میں نوجوان کو کہا جاتاہے آپ کے پاس تجربہ نہیں ،نوجوان کو روزگار نہیں دیں گے تو تجربہ کیسے آئیگا، یوتھ کارڈ سے روزگار تلاش کرنےوالے نوجوانوں کو ایک سال مالی مدد دیں گے، نوجوانوں سے وعدہ ہے روزگار دلانا ذمہ داری ہوگی، صحت کی سہولت ہر شخص کا حق ہے، نظام غلط ہے جس کے پاس رقم ہو وہ علاج کراسکے، بل بہت زیادہ ہوتا مگربجلی نہیں آتی،گرین انرجی، سولر انرجی میں سرمایہ کاری کرنا ہے، پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے گرین انرجی پارک بناکر اپنی بجلی پیدا کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا یوتھ مرکز میں ڈیجیٹل لائبریری، مفت وائی فائی ہوگا۔ ثقافت، دوسرے شعبوں کیلئے سہولت دستیاب ہوگی، نوجوانوں کویوتھ مرکز میں ٹریننگ کرائیں گے،16ماہ وزیر خارجہ رہا، بیرون ملک نوجوانوں کے روزگار پر کام شروع کر دیا،اسلام آباد والے بابو کہتے ہیں پاس پیسے نہیں، اتنے وسائل ہیں مسائل حل کرسکتے ہیں، اسلام آباد میں 17وزارتوں کی آئینی طور پر کوئی ضرورت نہیں۔ چیئرمین پی پی نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاآپ محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب مکمل کر رہی ہیں، آپ طالب علموں نے ہی ملک کو آگے لےکر چلنا ہے، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی ہیں، نفرت، تقسیم کی سیاست کو چھوڑ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ ملک ،عوام کی قسمت بدل سکیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















