نصرت سحر عباسی نے سیاست چھوڑ دی،کینیڈا منتقل

کراچی،پشاور (بیورورپورٹ)مسلسل 3بار خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

2002سے 2018تک نصرت سحر عباسی مسلم لیگ فنکشنل کی ٹکٹ پر 3بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن بنیں ،سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں،سیاست کو خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہوگئیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت اختیار کر لی،انجینئر فہیم نے کہا سیاست کا آغاز پی ٹی آئی سے کیا ،پی ٹی آئی میں خدمت کیلئے آیا تھا،پرویز خٹک نے بطور وزیراعلیٰ جس طرح کارکردگی دکھائی بعد میں دیکھنے کو نہ ملی، عوامی خدمت کیلئے پرویز خٹک کا ساتھ دے رہا ہوں۔