سکھر ،کراچی(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہاہے الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ریاست سمیت ہر ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہابیانات میں مزاحمت کا عنصر نہ ہونے سے تکلیف ہورہی ہے، پنجاب اپنے ہاتھ سے گنوایا، 15سال ن لیگ کےساتھ بھائی بن کر چلے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت سب کو ساتھ ملایا،میڈیا بتائے کیا ووٹ کو عزت مل رہی ہے؟ وہ کرو جو کہتے تھے مجھے کیوں نکالا، جمہوریت کو بچانے کےلئے پیپلز پارٹی نے جانیں گنوائیں، ریلیف تب ملے گا جب وہ باہر آئے گا، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
دریں اثنا سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہوائیں فتح کا پیغام لیکر گڑھی خدا بخش کے شہیدوں کو سلامی دے رہی ہیں،عوامی فلاحی منشور صرف بلاول بھٹو زرداری کا ہے، روٹی کپڑا اور مکان غریبوں کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کی ترجیح کسی سے انتقام لینا نہیں، ترجیح عوام کی خوشحالی ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہا غریبوں کے بچوں کو ملازمتیں دینے پر بینظیر بھٹو شہید کےخلاف ریفرنس بنائے گئے ، بلاول بھٹو پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ کھول کر آباد کریں گے،پی آئی اے نجکاری کی آڑ میں کھربوں کی املاک ہتھیانے نہیں دیں گے۔
انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ریاست سمیت ہر ادارے کو نقصان پہنچے گا،خورشید شاہ

















