معاشی بحالی،مہنگائی کاخاتمہ،ن لیگ ، جمعیت اہلحدیث پاکستان ملکر کام کرنے پر متفق

لاہور (خبر نگار)ن لیگ ، جمعیت اہلحدیث پاکستان نے معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔

سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے رہنماو¿ں کے ہمراہ ملاقات کی،سینیٹر حافظ عبد الکریم، رانا ثنا،سردار ایاز صادق بھی موجود تھے،عام انتخابات کی تیاریوں اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جماعتوں کے قائدین نے معامشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا،شہباز شریف نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ن لیگ کےساتھ انتخابی اتحاد و سیاسی تعاون کو سراہا۔

سابق وزیراعظم نے جمعیت اہلحدیث پاکستان اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ملک وقوم کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی،اس موقع پر سینیٹر ساجد میر نے 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے پر شہباز شریف کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وفد نے نیب ریفرنسز میں نواز شریف کی بریت پر مبارکباد بھی دی۔