موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع

لاہور (خبر نگار) پیداوار میں کمی،موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی،تقسیم کار کمپنیوں نے روزانہ6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہے، دریاوں میں پانی کی کمی اور بھل صفائی کی وجہ سے پیداوار میں 90 فیصد کمی آئی،تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 500میگا واٹ رہ گئی۔