ٹیکسٹائل صنعت کو گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی: ( ) سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل صنعت کو گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ہائیکورٹ میں نگراں حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔



درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا ایس ایس جی سی نے 8 نومبر 2023 کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نگراں حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ٹیکسٹائل صنعتیں اضافی بل ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں۔ حکم امتناع ان صنعتوں کے لیے ہے جو 7 روز میں اضافے رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائیں گی، اگر 2 گیس بلوں کی اضافی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع نہیں کرائی گئی تو حکم امتناع ختم ہو جائے گا۔