لاہور (قمر عباس) واسا راوی ٹاﺅن میں غیر فعال وہیکل کی مد میں ماہانہ سینکڑوں لیٹر پٹرول میں خوردبرد کرنے کا انکشاف، محکمہ کو لاکھوں روپے کے مالی خسارے کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کا محکمہ کو کرپشن فری بنانے کا منصوبہ راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں دم توڑنے لگا۔ ایکسین نمبر دو کی سرپرستی میں متعلقہ سب ڈویژنز میں مبینہ مختلف معاملات میں کرپشن کی مد میں غیر فعال وہیکل کو پٹرول جاری کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ایس ڈی او ز کی دفاترز میں خراب حالت میں کھڑی وہیکل کو کاغذی فعال کرتے ہوئے 40لٹر یومیہ کی بنیاد پر پٹرول جاری کیا جا رہا ہے جس کو مبینہ طور پر فروخت کرکے مالی فائدہ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق آن پے سکیل ایس ڈی او اور ایکسین نمبر 2کے گٹھ جوڑ سے غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے زاتی مالی مفادات حاصل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے راوی ٹاﺅن کے ایکسین نمبر 2کے زیر سرپرستی سب ڈویژن میں ڈیزل چوری کی جا رہی ہے زرائع کے مطابق آن پے سکیل ایس ڈی او کا محکمہ کا وسائل کو شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں استعمال کرنے کی بجائے ذاتی امور کی انجام دہی پر استعمال کیا جا رہا ہے جس سے علاقہ میں سیور یج نظام کی بحالی اور دیگر امور میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ دفاترز میں غیر فعال وہیکل کو پٹرول جاری کیا جارہا ہے جو کہ واسا لاہور کے ایم ڈی کے ویژن کی مخالفت کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کی جا رہی ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث افسران و ملازمین کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئیگا۔ راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ سے اس معاملہ میں تفصیلات حاصل کرکے انکوائری کی جائیگی۔ آن پے سکیل ایس ڈی او داتا نگر سب ڈویژن عارف حسین اور ایکسین ذیشان منظور سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے موقف نہ دیا۔
واسا راوی ٹاﺅن، غیرفعال گاڑیوں کی مد میں ماہانہ سینکڑوں لٹر پٹرول خوردبرد کرنے کا انکشاف



















