جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس،63پی ٹی آئی رہنماﺅں کے وارنٹ

راولپنڈی(بیورورپورٹ)پولیس نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں 63 پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے وارنٹ حاصل کرلیے،کاغذات نامزدگی مسترد کرانے اور گرفتاری کےلئے خط لکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔


انسداد دہشت گردی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست مقدمہ کے تفتیشی افسر انسپکٹر سیدناظم حسین نے دی ،ملزموں میںزرتاج گل وزیر، عمر ایوب، میاں فرخ حبیب، حماد اظہر، زلفی بخاری، زین قریشی، عثمان ڈار، کرنل اجمل صابر راجہ، عثمان سعید بسرا ، اشرف خان سوہنا، سکندرزیب، راجہ راشد حفیظ، عارف عباسی، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم ، چودھری جاوید کوثر، چودھری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئیل شامل ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ملزموں کےخلاف شہادت آچکی، مقدمے میں نامزد ملزم گرفتاری سے بچنے کےلئے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں، 9 مئی واقعات پر جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں تعزیرات پاکستان کی 21 انسداد دہشت گردی ایکٹ کی 2 دفعات کے تحت درج ہے،درخواست کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے 63 تحریک انصاف قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،6 سابق ایم این اے، 7 ایم پی اے اور 5 سابق وزرا بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی پولیس پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں وارنٹ بھیجے گی، تمام ملزموں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے جائیں گے یاگرفتار کرلیا جائے گا۔