شاداب خان کا دورے میں منتخب ہونے والی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی کرکٹر شاداب خان نے دورے میں منتخب ہونے والی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں شاداب خان نے دورے میں منتخب ہونے والی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاداب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ابھی اپنی انجری سے ٹھیک ہورہا ہوں اور جلد ہی 4 روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کروں گا۔ آل راونڈر شاداب خان نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت ہے کہ جو ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے انکے حق میں ٹیم میں منتخب ہونے والوں کو ناپسند کیا جاتا ہے لیکن مثبت رہیں اور شاہین سمیت تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا تھا کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ 2 ہفتے کے بعد بولنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔وہاب ریاض نے کہا تھا کہ صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ خان، اسامہ میر، ابرار احمد، حارث روف، شاہین آفریدی، بابر اعظم، رضوان اور فخر زمان سکواڈ کا حصہ ہیں۔