کوئٹہ (مشرق نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو ںگے۔ کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کے لوگ اور تہذیب ہیں ، جتنی پرانی بلوچستان کی تہذیب ہے اتنی ہی پرانی ادھر کی زبان کی خوبصورتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں، ا?ج میڈیا کے ذریعے دنیا سمٹ گئی ہے، اس خطے میں پشتو،بلوچی، ہزارگی اورفارسی کی زبانیں موجود ہیں، ہم دیگر ملکی چینلز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ 2008میں یہاں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا، وہ الیکشن تو میں ہار گیا لیکن آج ہزارہ برادری کے ساتھ عزم نبھایا ہے، بلوچستان کی اصل پہچان اس کا سلیقہ ہے ، مجھے معلوم ہے ہزارہ کے لوگوں میں کافی ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو نگے، ہم اس دہشت گردی کیخلاف لڑائی لڑ کر فتح یاب ہونگے ، جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو ہی معاشرہ ترقی کریگا۔
دہشت گردوں کا مقابلہ متحد ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے : نگران وزیراعظم



















