5ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 21فیصد اضافہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد بڑھ گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال نومبر میں 15کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،ملکی نجی شعبے میں 15 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ،سرکاری شعبے سے 30 لاکھ ڈالر نکالے گئے،نومبر میں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ 14لاکھ ڈالر رہی ،پورٹ فولیو سرمایہ کاری 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہی،نومبر کے اعداد شامل کرکے 5 مہینوں میں 69 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت 5 ماہ میں 24 فیصد فنڈز ملے ،سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے،ادھار تیل کی مد میں سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت دی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالرحاصل ہوئے،عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ملے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سے رواں مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے،چین، فرانس، جاپان، امریکہ سمیت دیگر ملکوں نے 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔