سیاسی عہدیدار، سابق بلدیاتی نمائندے آئی پی پی میں شامل

لاہور(خبر نگار)ن لیگ ،سنی تحریک کے کئی عہدیدار و سابق بلدیاتی نمائندوںنے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،سجاد ملہوترا، اکمل ،5صوبائی حلقوں سے یونین کونسلز کے سابق نمائندے شامل ہیں،علیم خان نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہاسیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،میرا حلقہ خاندان کی طرح ہے،این اے 119کے پانچوں صوبائی حلقوں میں بلا تفریق فلاحی کام ہوں گے، ماضی کی خدمت ٹریک ریکارڈ ہے، آئندہ بھی سفر جاری رہے گا۔