شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیا

لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف نے شہباز شریف کے کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دےدیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سندھ کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے ،نواز شریف نے کہا کراچی والے تیاری کریں شہباز شریف آپ کے پاس آ رہے ہیں،ذرائع کے مطابق شہباز شریف کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے، نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدےداروں کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کردی ۔