باکسنگ ڈے ٹیسٹ،آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان

پرتھ (مشرق نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائیگا۔کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کیلئے رنگارنگ سٹالز لگائے جائیں گے، اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی 3 روز تک جاری رہیگا۔میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کیلئے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔